ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور بابر خان تنولی نے پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال چیمبر کے صدر شکیل احمد خان صراف، سینئر نائب صدر حاجی طلاء محمد، نائب صدر ملک زوہیب عارف، سابق صدر سلمان الہی ملک، سینئر رہنما حاجی وحید، ترجمان تنظیم تاجران شہزاد احمد صدیقی اور مختلف بازاروں کے عہدیداران نے کیا۔اجلاس کے دوران تاجروں نے بازاروں میں بڑھتی ہوئی تجاوزات، غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور ریڑھی بانوں کے باعث درپیش مشکلات سے اے ڈی سی کو آگاہ کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ان تجاوزات سے خریداروں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی میں بھی شدید خلل پیدا ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ ایسی مؤثر اور دیرپا حکمت عملی اپنائے جس سے بازاروں کی صفائی، نظم و ضبط اور کاروباری ماحول میں بہتری آئے۔ ساتھ ہی تجویز دی گئی کہ ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کا روزگار متاثر کیے بغیر انہیں متبادل مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ روزگار بھی برقرار رہے اور بازار بھی منظم ہوں۔اس موقع پر اے ڈی سی بابر خان تنولی نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے تاجروں کا تعاون ناگزیر ہے کیونکہ انتظامیہ اور تاجر برادری ترقی کے عمل میں ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں۔تاجر رہنماؤں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پشاور کے بازار صاف، منظم اور کاروبار دوست بنائے جا سکیں گے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے