



آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہیڈکوارٹر 11 کور میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ بریفنگ کے دوران صوبے میں امن و امان، جاری آپریشنز اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر آرمی چیف کو آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کے ایک جرگے سے ملاقات کی۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قبائلی عوام کے غیر متزلزل تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج عوام کے تعاون سے ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ آرمی چیف نے ترقیاتی منصوبوں اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے جاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔جرگے کے شرکاء نے آرمی چیف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
![]()