اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ حسن بلال ہاشمی خیبرپختونخوا کے تنظیمی دورے پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے صوبے کے مختلف ریجنز، مقامات اور تعلیمی اداروں میں ناظمین اور ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔ناظمِ اعلیٰ نے تنظیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لیے تعلیمی و تنظیمی اہداف کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کارکنان سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کو تعلیمی اداروں میں مزید مضبوط اور منظم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ طلبہ دین و دنیا دونوں میدانوں میں مثالی کردار ادا کر سکیں۔حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ تعلیمی ادارے جمعیت کی بنیاد ہیں، اس لیے نظم و ضبط کے ساتھ طلبہ کی اخلاقی و فکری تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں جمعیت کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ طلبہ کو ایک مربوط پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے جہاں وہ اپنے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ تربیت بھی حاصل کریں۔انہوں نے ناظمین کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اداروں میں جمعیت کے نظم کو مزید فعال بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفند یار عزت، معتمدِ صوبہ محمد انیس اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے