پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین، نیلوفر بابر، مہر سلطانہ، شازیہ طہماس، اشبر جدون اور سینئر پارلیمنٹیرین نگہت اورکزئی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی بھی موجود تھے۔ملاقات میں صوبائی اسمبلی میں خواتین اراکین کے مسائل، سیاسی صورتحال اور قانون سازی کے عمل میں خواتین کے فعال کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواتین اراکین نے گورنر کو اپنے حلقوں اور اسمبلی کے اندر درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ صوبے میں خواتین کی سماجی و سیاسی شمولیت بڑھانے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خواتین پارلیمنٹیرینز قانون سازی اور جمہوری عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، اور ان کی تجاویز صوبے کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ خواتین نمائندوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔اس موقع پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے بھی اراکین اسمبلی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے ایجنڈے میں خواتین کے مسائل سے متعلق قانون سازی کو ترجیح دی جائے گی تاکہ انہیں معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنایا جا سکے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور تمام شرکاء نے سیاسی و جمہوری عمل میں خواتین کی شمولیت کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے