چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سید شہاب علی شاہ کی ہدایت پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک منفرد قدم اٹھایا — ازخود شکایات کنندگان سے ٹیلیفونک رابطہ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن نے سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر براہِ راست شہریوں سے بات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ریاض محسود نے شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔ذرائع کے مطابق اس ہفتے موصول ہونے والی بیشتر شکایات کا تعلق محکمہ مال، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب، گرانفروشی اور تجاوزات سے تھا، جن کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل کے لیے سیٹیزن پورٹل کا استعمال کریں تاکہ انتظامیہ بروقت کارروائی کر سکے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے