انجمن پختونخوا نان بائی ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے صدر حاجی خائستہ گل، ضلعی چیئرمین سالار محمد رحیم صافی اور کابینہ کے دیگر اراکین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی جانب سے آٹے کے بحران اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث نان بائی حضرات کے لیے 150 گرام وزن کی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ شرکاء نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں 40 روپے میں بھی روٹی فروخت کرنے پر نقصان ہو رہا ہے۔ضلعی صدر حاجی خائستہ گل اور دیگر رہنماؤں نے صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے مشاورت کے ذریعے قیمتوں کا نیا فارمولا طے کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کو مناسب نرخ پر روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے فی الفور کوئی ٹھوس اقدام نہ اٹھایا تو نان بائی ایسوسی ایشن 16 اکتوبر کو مکمل ہڑتال کرے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے