ریسکیو آپریشن جاری، لیز ہولڈر گل احمد کا موقف بھی سامنے آ گیا

ضلع کرم کی تحصیل سینٹر کرم (کرم خل) میں ایک مبینہ طور پر غیر قانونی کوئلے کی کان میں چھ مزدور کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کو کافی وقت گزر چکا ہے، تاہم ابتدائی طور پر ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ موقع پر نہیں پہنچی تھی، جس کے باعث علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اہل علاقہ نے حکامِ بالا، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا جائے اور غیر قانونی کان کنی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔دوسری جانب، کوئلے کی کان کے لیز ہولڈر گل احمد نے خیبرنامہ سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی ٹیم متاثرہ مزدوروں کی بحفاظت نکالنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا:> “ہم اس سانحے پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری اولین ترجیح مزدوروں کی جانوں کو بچانا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔”علاقہ مکینوں اور سماجی تنظیموں نے امید ظاہر کی ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جلد از جلد مزدوروں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوں گی۔
![]()