پشاور (عبدالبصیر قلندر سے) حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پارٹی رہنماوں کی کلاس لی اور جلسہ ختم ہوا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج جلسوں میں شریک نہیں ہونے والے سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نیم اینڈ شیم کرینگے۔

پشاورحیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ ہر منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج ہوگا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بانی چئیرمین اور ان کی اہیلہ کی کیسز نہیں لگاتے جس کے خلاف احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر منگل کو ایک بجے کے بعد اڈیالہ جیل کے بعد جلسہ ہوگا۔ اس میں بھی سینیٹرز، ایم این ایز اور ایم پی ایز شریک ہونگے.

سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سات دسمبر کو پشاور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ایک اور جلسے بھی ہوگا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں ہر جمعرات اڈیالہ جیل جاوں گا، جب تک مجھے بانی سے ملاقات نہیں کرنے دیتا۔

پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظار ہے، 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم سے قانون مفلوج ہوگیا ہے، کچھ لوگ چاہیتے ہیں کہ ہم انتشار کریں اور اس کو جواز بنائے، سہیل آفریدی ۔ 9 مئی اور 26 مئی کو ہم پرامن تھے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے