امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان ایٹمی ٹکراؤ کے صرف چند قدم دور تھے، اور انہوں نے دونوں ممالک کو ایک خوفناک انجام سے صرف اپنی سخت معاشی دھمکیوں کے ذریعے بچایا۔ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے بھارت اور پاکستان کو واضح پیغام دیا کہ:”اگر تم ایٹمی ہتھیار چلانا چاہتے ہو تو شوق سے چلا لو، لیکن اس کے بعد امریکا کے ساتھ ایک فیصد بھی تجارت نہیں ہوگی… میں تم دونوں پر 350 فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔ میں لاس اینجلس پر ایٹمی گرد چھاتی ہوئی نہیں دیکھنا چاہتا تھا!”

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ اس بحران کے دوران “ہر چیز کے لیے تیار” تھے اور ان کے سخت مؤقف نے دونوں ممالک کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔تاہم بھارت نے ٹرمپ کے تازہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت-پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کسی بھی غیر ملکی مداخلت کے بغیر ہوئی تھی۔ بھارتی حکام کے مطابق تمام رابطے اور فائر بندی "دو طرفہ سفارتی مشاورت” کا نتیجہ تھے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت نے پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مبینہ کارروائی کی تھی، جس سے خطہ جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے