محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے بڑی کارروائی، پولیو پروگرام کے سینئر افسر اور یونیسیف کے ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر طفیل کو دوہری ملازمت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن ٹیم نے ایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو خیبرپختونخوا پر چھاپہ مارا اور ڈاکٹر طفیل کو موقع پر حراست میں لیا۔ان پر الزام ہے کہ وہ یونیسیف کے انسداد پولیو پروگرام کے ساتھ ساتھ خیبر میڈیکل کالج پشاور کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن میں بطور ٹرینی میڈیکل آفیسر بھی فرائض انجام دے رہے تھے اور جنوری 2023ء سے دونوں اداروں سے مالی مراعات حاصل کر رہے تھے۔چھان بین کے بعد سرکل افسر ہمایون خان کی سربراہی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے بعد ڈاکٹر طفیل کو پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوہری ملازمت کا یہ معاملہ عرصہ دراز سے رپورٹ ہو رہا تھا، تاہم انسداد پولیو پروگرام اور یونیسیف کے بعض اعلیٰ حکام کی پشت پناہی کے باعث کارروائی تاخیر کا شکار رہی۔محکمہ انٹی کرپشن نے اب ان اعلیٰ حکام کے معاملات کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں جن پر چشم پوشی کے الزامات ہیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے