خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی ایکشن پلان پر مؤثر اور مربوط انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس کی باقاعدہ پیشرفت رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ محکمہ اطلاعات صوبے بھر میں ڈینگی آگاہی مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھے اور عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرے۔انہوں نے ہدایت کی کہ:> “تمام آگاہی مہم کے اشتہارات میں کسی بھی سیاسی شخصیت کی تصویر کے استعمال کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔”وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ آگاہی مہم میں اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کو فعال طور پر شامل کیا جائے تاکہ عوامی سطح پر مہم کے اثرات کو بڑھایا جا سکے۔انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ فیڈ بیک فراہم کریں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ:> “جنوری سے حساس اضلاع میں گھر گھر آگاہی مہم شروع کی جائے، اور صحت کے شعبے میں موجود خامیوں کو دور کر کے عوامی اعتماد بحال کیا جائے۔”انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایت دی کہ ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے۔وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے جامع اور مستقل حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ مستقبل میں اس موذی وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے