
خیبرپختونخوا پولیس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق عوامی خدمات میں ایک اور انقلابی پیش رفت کرتے ہوئے رنگ روڈ شاپنگ مال HBK ARENA میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس سہولت مرکز قائم کر دیا۔اس مرکز کے قیام کا مقصد عوام کو مختلف پولیس سروسز کے حصول کے لیے تھانوں کے چکر لگانے کی زحمت سے نجات دلانا اور شہریوں کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس پی سیکیورٹی مجیب الرحمان، ایس پی کینٹ احتراز خان کے علاوہ HBK ARENA کے مالک عامر خان اور حاجی امداد بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران سی سی پی او پشاور نے آئی جی پی کو مرکز میں فراہم کی جانے والی سروسز، جدید ڈیجیٹل نظام اور عوامی سہولت کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔نئے قائم شدہ پولیس سہولت مرکز میں شہریوں کے لیے درج ذیل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں:1️⃣ پولیس کلئیرنس (ویزا و ابراڈ سرٹیفکیٹ)2️⃣ کریکٹر سرٹیفکیٹ3️⃣ ٹریفک لرنر پرمٹ4️⃣ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس5️⃣ بلڈ ڈونیشن سہولت6️⃣ دستاویزات گمشدگی رپورٹ7️⃣ ڈومیسٹک سرونٹ رجسٹریشن8️⃣ ٹینڈر ویری فیکیشن9️⃣ لا انفارمیشن10️⃣ پولیس ویلفیئر اسکول سے متعلق معلومات11️⃣ ریکروٹمنٹ انفارمیشن12️⃣ یوزر گائیڈ13️⃣ ڈاؤنلوڈز14️⃣ فیڈبیک سہولتآئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اس موقع پر کہا کہ:> “تجارتی مراکز میں عوامی سہولت کے لیے پولیس سہولت مراکز کا قیام عوام دوست پولیس کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید ایسے مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو آسان، شفاف اور فوری خدمات میسر آ سکیں۔”پولیس ترجمان کے مطابق یہ اقدام پشاور پولیس کے عوامی رابطے اور اعتماد کی بحالی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
![]()