

اسلام آباد: مسٹر فزیک اسلام آباد یحیٰ سردار نے وائٹل جم کا افتتاح کر دیا۔ سال 2025 کے باڈی بلڈنگ مقابلوں کے فاتح اور مسٹر فزیک اسلام آباد یحیٰ سردار نے آج پنجگراں، علی پور اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ وائٹل جم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یحیٰ سردار نے صحت اور ورزش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی فٹنس نہ صرف اچھی صحت کی ضمانت ہے بلکہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط جسم کے ساتھ مثبت سوچ ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہے۔
یحیٰ سردار اسلام آباد ریجن کے معروف باڈی بلڈر ہیں جنہوں نے اپنی محنت، مستقل مزاجی اور لگن کے ذریعے فٹنس کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب ایتھلیٹ ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک عملی مثال بھی ہیں، جو صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
تقریب کے دوران انہوں نے وائٹل جم کے چیف ایگزیکٹو ثاقب کیانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی نوجوانوں کے لیے ایک محفوظ اور مثبت فورم کا قیام قابلِ تحسین قدم ہے، جہاں وہ باڈی بلڈنگ اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔
یحیٰ سردار نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ باقاعدہ ورزش، متوازن خوراک اور منفی سرگرمیوں سے دوری کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک صحت مند، توانا اور باوقار معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔
اس موقع پر جم میں موجود جدید آلات اور سہولیات کا بھی تعارف کروایا گیا، جبکہ مقامی کمیونٹی نے وائٹل جیم کے قیام کو علاقے میں فٹنس کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند اور مثبت قدم قرار دیا۔
![]()