عبدالبصیر قلندر

فنڈز دہشتگردی کے مد میں ملے ہیں یہ بتائیں وہ کہاں لگے ہیں ؟ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد

فارم 47 والا حکومتی بنچ میں بھی ہو میں ان پر لعنت بیجھتا ہوں، حکومتی رکن اسمبلی عجب گل

حکومت اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کی جانب سے جواب در جواب کے دوران اسمبلی اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر یکم دسمبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

تحصیل کلاچی میں پکڑے جانے والے دہشت گرد آئس کے عادی ہے۔ مخدوم زادہ محمد آفتاب حیدر

منگل کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس مسند نشین انور خان کی صدارت میں شروع ہوا تو جے یو آئی کے رکن اسمبلی مخدوم زادہ محمد آفتاب حیدر نے توجہ دلاو نوٹس پیش کی ۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل کلاچی جو بھی دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں وہ آئس کے عادی ہوتے ہیں۔ اس کی تدراک کے لیے انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں منشیات کی روک تھام کے لیے راہیب بحالی قائم کیا جائے، جس پر صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے یقنی دہانی کرائی ہے کہ حکومت انسداد منشیات بحالی سینٹر پر بھرپور کام کررہی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن امان پر جاری بحث کے دوران حکومتی رکن عجب گل وزیر نے کہنا ہے کہ اگر کوئی سیکیورٹی دے رہا ہے یہ اس کی ڈیوٹی ہے۔ ہر کوئی اپنی جگہ پر ڈیوٹی کر رہے ہیں ، حکومتی رکن عجب گل وزیر نے 27 ویں آئینی ترمیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے اگر میں پارسا ہیں تو انہیں استثنیٰ کی کیا ضرورت ہے۔ ڈرٹی پلیٹکس نہیں ہونی چاہئے، فارم 47 والا حکومتی بنچ میں بھی ہو میں ان پر لعنت بیجھتا ہوں۔ 27 ویں آئینی ترمیم پر تنقید کرتے ہوئے ۔ آئی ایم ایف کا پانچ ہزار 309 ارب کی آئی ایم ایف رپورٹ پر شرم آنی چاہئے۔ اپوزیشن تنقید برائے اصلاح کرے، حکومتی رکن نے کہا ہے کہ ایسا کوئی آمر ہے جو اس نظام کو سنبھالیں، کون ہے جو جمہوریت کو ختم کررہا ہے

صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے بھی فنڈز دہشتگردی کے مد میں ملے ہیں یہ بتائیں وہ کہاں لگے ہیں ؟ اگر یہ چار ہزاردہشتگرد کنٹرول نہیں کر سکتے تو چھوڑ دیں۔ جس پر اپوزیشن رکن ن لیگ سردار شاہ جہان یوسف نے کہا ہے کہ خاکی وردی کا تحفظ کرنا میرا فرض ہے، فوج نے امن کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں، ن لیگ ایم پی اے نے کہا ہے کہ جو زبان ایوان میں استعمال ہوتی ہے افسوسناک ہے، عدلیہ کے مخالف یہاں باتیں ہوئیں۔

اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کی جانب سے جواب در جواب کے دوران ن لیگ کے رکن اسمبلی جلال خان نے کورم کی نشاندہی کی۔ کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی اجلاس یکم دسمبر دو بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا.

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے