
باڑہ (نمائندہ محمد اسلام آفریدی) — گزشتہ روز قوم ملک دین خیل سے تعلق رکھنے والے محمد ایاز، دین اکبر اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد، غلط فہمیوں اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
محمد ایاز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جس زمین کا تذکرہ حالیہ پریس کانفرنس میں کیا گیا تھا، وہ دراصل ان کے والد اور دوسرے فریق کے درمیان باہمی رضا مندی سے تبدیل کی گئی تھی۔ ان کے مطابق اس لین دین کے تمام دستاویزی ثبوت اور گواہان موجود ہیں، جو کسی بھی فورم پر پیش کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر قسم کے جرگے اور قانونی کارروائی کے لیے تیار ہیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے والا شخص دراصل ایک قبضہ مافیا سے تعلق رکھتا ہے جو علاقے کے لوگوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آخر میں محمد ایاز اور ان کے ساتھیوں نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے تاکہ اصل حقائق منظرِ عام پر آئیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
![]()