
سوشل میڈیا ایسوسی ایشن پاکستان (رجسٹرڈ) کی جانب سے شیخ نور خان کو پشاور ڈویژن کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیا ایسوسی ایشن پاکستان ایک غیر سرکاری، غیر سیاسی اور غیر منافع بخش تنظیم ہے جو صحافیوں اور مظلوم عوام کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ایسوسی ایشن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ اشتراکِ عمل کے ذریعے صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہے۔


نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ شیخ نور خان ایسوسی ایشن کے بااختیار نمائندہ ہیں اور وہ پشاور ڈویژن میں تنظیمی امور کی نگرانی کریں گے۔
مرکزی چیئرمین رانا ندیم عباس نے شیخ نور خان کی تعیناتی کو تنظیم کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت سے سوشل میڈیا ورکرز اور صحافی برادری کے مسائل بہتر انداز میں اجاگر ہوں گے۔
![]()