گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسنِ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مانسہرہ کے کم عمر حافظِ قرآن قاری محمد ابوبکر نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے قاری و حافظ محمد ابوبکر کو بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ قاری محمد ابوبکر جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا فخر ہیں، جنہوں نے قرآنِ پاک کی تلاوت کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا کہ وہ قاری محمد ابوبکر کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ حکام سے انہیں سول ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش کریں گے۔گورنر خیبرپختونخوا نے ملاقات کے دوران قاری محمد ابوبکر کو اپنی جانب سے تعریفی شیلڈ بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ قاری محمد ابوبکر نے ایران کے ساتھ ساتھ عراق سمیت مختلف ممالک میں بھی عالمی مقابلہ جات میں حصہ لیا اور بہترین قرأت پر کئی ایوارڈز حاصل کیے۔ اس کم عمر حافظِ قرآن کی کامیابیاں پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے