نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے بعد آج وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور پہنچ کر باضابطہ طور پر وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پر عملے نے وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سے سیکرٹریٹ کے عملے کا تعارف کروایا گیا اور انہیں انتظامی و دفتری امور پر مختصر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ:> “وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ایک عوامی جگہ اور پورے صوبے کا چہرہ ہے۔ یہاں آنے والے ہر فرد کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔”انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیکرٹریٹ کے معمولات میں وقت کی پابندی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔دریں اثناء، وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ کل 16 اکتوبر 2025 کو اڈیالہ جیل جائیں گے، جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ:> “وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کے لیے تمام ضروری سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات مکمل کیے جائیں۔”

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے