اسسٹنٹ کمشنر درہ ادم خیل نے غیر قانونی مائننگ روکنے کے لیے تین حکم نامے جاری کیے جن پر عمل درامد نہیں کیا جا رہا۔ قوم بوستی خیل

ایک وزیر نے گورنمنٹ کی طرف سے سسپینڈ مائننگ کمپنی کو ہائر کیا ہے جس میں باقاعدہ اس وزیر کے شیئرز ہیں۔ ملک یعقوب خان

پشاور۔ درا ادم خیل سے تعلق رکھنے والے ملک یعقوب خان اور بوستان کول کمپنی کے لیز ہولڈر ملک نور حبیب نے ہفتے کے روز پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے قوم بوستی خیل کے مشران کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ کے وزیر قانون اس وقت قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اس وقت طالبان کے سابق کمانڈر کے ساتھ مل کر علاقے میں غیر قانونی مائننگ کر رہے ہیں جس پر حکومت نے مکمل پابندی لگا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ لا منسٹر کو اے سی کی جانب سے کئی لیٹر جاری ہوئے لیکن وہ فون کر کے پولیس اور اداروں کو دبا لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف قوم بصیر کو خون خرابے کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب علاقے میں غیر قانونی مائننگ اور ٹرانسپورٹیشن کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ دررہ ادم خیل میں کوئلے کی کان پر قبضہ کر کے اربوں روپے کا کوئلہ فروخت کیا گیا اور حکومت کو نہ کوئی ٹیکس دیا گیا اور نہ کوئی علاقے کے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح تحصیل گنبٹ میں سونے کے مائننگ پر قبضہ کیا گیا جس پر حکومت نے مکمل پابندی لگا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ اس مائننگ کے دوران کئی اموات بھی ہو چکی ہیں جسے چھپایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقے میں پوسٹیں قائم کی جائیں تاکہ غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن اور مائننگ روکی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ علاقے میں غیر قانونی مائننگ سے جو اموات ہوئی ہیں انہیں منظر عام پر لایا جائے۔ اخر میں انہوں نے کہا کہ قوم مستخر درا ادم خیل جس نے بوستان بروزز یونین کول کمپنی جو کہ ایکسپائر اور سسپینڈ ہو چکی ہے اور اس کا کیس اس وقت پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے وہ علاقے میں لا منسٹر کی ایماء پر غیر قانونی مائننگ کر رہی ہے اس کو فوری طور پر روکا جائے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے