
امجد ہادی یوسفزئی
امریکہ میں پچیس سال سے مقیم اداکار ایم کے شیرازی نے شوبز کی دنیا میں اپنے تجربات اور نئے پروجیکٹس کے بارے میں بات کرتے کہا ہےکہ
"میں نے امریکہ میں نہ صرف اپنی پروڈکشنز بنائیں بلکہ وہاں آنے والے پاکستانی اداکاروں، پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی بھی ہر ممکن رہنمائی کی ہے۔ نئے آنے والے فنکاروں کو صحیح سمت دکھانا میرے لیے بہت اہم ہے۔”
شیرازی امریکہ میں سینکڑوں نجی ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکے ہیں اور انہوں نے شائقین کو خوشخبری دی کہ وہ جلد خیبرپختونخوا کے معروف پروڈیوسر و ہدایتکار اشفاق طورو کے نئے پشتو ڈرامہ سیریل "خاپونہ” میں ولن کا کردار ادا کریں گے، جو بہت جلد اے وی ٹی خیبر پر آن ایئر ہوگا۔
انہوں نے اپنے ماضی کی یادیں بھی تازہ کیں اور بتایا کہ وہ پی ٹی وی کراچی مرکز کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
"شوبز میں تجربے کو شیئر کرنا اور نئے فنکاروں کی رہنمائی کرنا میری ذمہ داری ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ نوجوان بغیر کسی مشکل کے اپنے کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں، اور میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ وہ درست سمت میں آگے بڑھیں۔”
شیرازی کی خدمات نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہیں بلکہ امریکی اور پاکستانی شوبز کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام بھی کر رہی ہیں، جہاں نئے فنکار رہنمائی اور تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔
![]()