ٹانک(گوہر ترین) ضلعی مرکز ٹانک میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے خواہشمند امیدواروں کے لیے ٹاؤن ہال ٹانک میں ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ (ٹرائل) کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر موٹر وہیکل ایگزامنر حامد اسلم اپنے عملے کے ہمراہ موجود تھے اور امیدواروں سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا۔
ڈرائیونگ ٹرائل کے دوران مکمل طور پر شفاف طریقۂ کار اور سخت میرٹ پالیسی اپنائی گئی۔ امیدواروں کی ڈرائیونگ مہارت، ٹریفک قوانین سے آگاہی، گاڑی پر کنٹرول، اشاروں کی پابندی اور حفاظتی اصولوں پر عمل کو باریک بینی سے جانچا گیا۔ درجنوں امیدواروں نے ٹرائل میں حصہ لیا، جن میں سے میرٹ پر پورا اترنے والوں کو موقع پر ہی ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیے گئے۔
موٹر وہیکل ایگزامنر حامد اسلم نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس صرف اہل اور تربیت یافتہ ڈرائیوروں کو جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
امیدواروں نے شفاف نظام اور موقع پر لائسنس کے اجرا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محکمہ ٹریفک اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کے ٹرائلز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے