نپون مارکس کے زیرِ اہتمام صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اسکولوں اور کالجوں کے مابین بین الصوبائی تقریری مقابلہ 3 دسمبر 2025 کو نشر ہال پشاور میں منعقد ہو گا، جس کا آغاز صبح 9 بجے کیا جائے گا۔ اس سال کے مقابلے کا مرکزی موضوع “World of Business: Thought and Action” رکھا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں کاروباری سوچ، جدت اور عملی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

تقریب میں معزز مہمانوں کی خصوصی شرکت ہو گی جن میں قاضی مومن آفریدی (چیف ایگزیکٹو قاضی ڈویلپمنٹ)، حبیب اللہ عارف (ڈی جی کلچر خیبر پختونخوا) اور چیئرمین نپون مارکس امجد اسلام شامل ہیں۔ چیئرمین امجد اسلام نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ایونٹ نوجوانوں میں چھوٹے کاروباری رجحان کے فروغ اور عملی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ نپون مارکس نوجوان انٹرپرینیورز کے لیے مثبت سرگرمیوں اور عملی مواقع فراہم کرنے کے وژن پر کاربند ہے۔

تقریب میں پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن اعجاز احمد کو خصوصی Achievement Award بھی پیش کیا جائے گا، جس سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کامیابی کی حقیقی مثال سامنے آئے گی۔

طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ معیار کا جیوری پینل تشکیل دیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر اے کیو خان، ڈاکٹر سلمیٰ اور رحمت گل آفریدی شامل ہیں۔ جبکہ پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض یالدا اچکزئی اور عرفان خان آفریدی انجام دیں گے۔

یہ مقابلہ نوجوانوں کی تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور کاروباری بصیرت کو نئی جہتیں دینے کے لیے ایک جامع اور مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے