تحصیل جمرود کے علاقے شاگئی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے طالبعلم ثناءاللہ ولد نور ولی کے اسٹوڈنٹ کارڈ پر غیر مناسب اور مذاق آمیز الفاظ درج ہونے کے انکشاف نے پورے علاقے میں ہنگامہ برپا کر دیا!ذرائع کے مطابق، واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب گزشتہ رات طالبعلم کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس پر تحریر کردہ شرمناک الفاظ نے نہ صرف والدین کو مشتعل کیا بلکہ مقامی لوگوں میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔علاقہ مکینوں اور والدین نے اسکول پرنسپل اور ضلعی تعلیمی افسر (ڈی ای او) کے دفتر کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔مقامی چیئرمین نواب آفریدی کے مطابق یہ غلطی اسکول کے استاد صاوید شاہ کے بیٹے اختر منیر سے سرزد ہوئی، جسے استاد نے طلبہ کے کارڈ بنوانے کے لیے بازار بھیجا تھا۔ چیئرمین کے مطابق “اختر منیر نے کارڈ پر غلط اور غیر سنجیدہ الفاظ درج کیے، جس سے بچے اور اس کے والدین کی دل آزاری ہوئی۔”واقعہ کے بعد محکمہ تعلیم حرکت میں آ گیا اور متعلقہ استاد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی تعلیم افسر نے بھی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ “اساتذہ کی یہ غفلت ناقابلِ قبول ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔”ادھر علاقے میں عوامی ردعمل بدستور جاری ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اسکولوں میں نظم و ضبط کا سخت نظام نافذ کیا جائے تاکہ بچوں کی عزتِ نفس محفوظ رہ سکے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے