خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی سے سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، صوبائی وزیرِ بلدیات ارشد ایوب خان، صوبائی پارلیمانی لیڈر اکبر ایوب خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک عدیل اقبال نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حلقے میں جاری ضمنی الیکشن اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوب خاندان نے وزیر اعلیٰ کو اپنے حلقے میں جاری عوامی رابطہ مہم، ترقیاتی اسکیموں اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کا آئینہ دار ہیں، اور کسی بھی علاقے کو محرومی کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا۔عمر ایوب خان نے وزیر اعلیٰ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبے عوامی توقعات کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ ضمنی الیکشن میں عوام کا رجحان حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی اور جاری اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی پارلیمانی لیڈر اکبر ایوب خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں صوبہ ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور تمام رہنماؤں نے صوبے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے