
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے پشاور اور ضلع خیبر کے پولیس افسران و اہلکاروں کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ تقریب کا انعقاد ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں کیا گیا۔تقریب میں ڈی ایس پی ورسک سرکل نور حیدر خان، ڈی ایس پی شاکر اللہ آفریدی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اسفندیار خان، ایس ایچ او تھانہ ریگی اسلام شاہ، ایس ایچ او تھانہ متھرا تیمور سلیم خان، سوشل میڈیا انچارج رشید خان، ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل عشرت علی شنواری، ایس آئی سکندر خان، ایس آئی ارشد خان سمیت متعدد اہلکاروں کو عمدہ کارکردگی پر انعامات دیے گئے۔—جرائم کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایتڈاکٹر میاں سعید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا “پولیس افسران و جوان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھاریں اور اسٹریٹ کرائم، جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر، آئس و منشیات فروشوں، قبضہ مافیا، اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔”انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے، جس کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔سی سی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشاور پولیس جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔—پیشہ ورانہ مہارت کا اعترافسی سی پی او پشاور نے پشاور اور ضلع خیبر کے پولیس افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور کارکردگی نے پولیس کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی جذبہ آئندہ بھی برقرار رہے گا اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس ٹیم یکجہتی سے کام جاری رکھے گی۔
![]()