صوبے کے حالات مختلف ہیں، خیبرپختونخوا کے لیے الگ وزیراعلیٰ ہونا چاہیے، اپوزیشن لیڈر

پشاور(نیوز رپورٹر) اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے کی خدمت کے لیے سنجیدہ قیادت درکار، نیشنل لیڈرشپ کا شوق مسائل بڑھا رہا ہے، پشاور پریس کلب کی نومنتخب کیبنٹ کو مبارکباد دینے آنے والے اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا ڈاکٹر عباداللہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیراعلیٰ نے لاہور کے بعد کراچی جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر مینا خان سے سوال اور جواب دونوں غیر معیاری تھے،اگر اسمبلی لسٹ میں نام نہ ہو تو اندر جانا غلط ہے۔

خیبرپختونخوا کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان ہے۔خیبرپختونخوا کے حالات مختلف ہیں، صوبے کے لیے الگ وزیراعلیٰ ہونا چاہیے، نان ایشوز کو جان بوجھ کر بڑا ایشو بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سنجیدہ لوگ موجود ہیں، مگر فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں جبکہ مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدہ قیادت موجود نہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس وقت عملی کام کر رہی ہیں۔ موجودہ حکومت کا پہلا مسئلہ صوبہ نہیں، قیدی نمبر 804 ہے، انہوں نے کہا کہ جلسوں کا وقت آئے گا تو سب کچھ واضح ہو جائے گا، 2026 میں سیاسی ناپختہ عناصر صوبے کی سیاست سے فارغ ہو جائیں گے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے