
ڈاکٹر ثانیہ سراج نے اپنا تحقیقی کام پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم شاہ، سابق چیئرمین شعبہ آثار قدیمہ کی نگرانی میں مکمل کیا
پشاور(مدثر زیب سے) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ کی پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر محترمہ ثانیہ سراج نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ مقالہ کا عنوان تھا ”گندھارا کے فن تعمیر میں لوٹس کا ایک سیمیٹک مطالعہ“اس حوالے سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر فاروق سواتی (سابق چیئرمین/ڈائریکٹر/ممبر KPPSC)، ڈاکٹر ذاکر اللہ جان (چیئرمین شعبہ آثار قدیمہ)، ڈاکٹر گل رحیم خان، ڈاکٹر زبیدہ یوسف اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ثانیہ سراج نے اپنا تحقیقی کام پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم شاہ، سابق چیئرمین شعبہ آثار قدیمہ، پشاور یونیورسٹی کی نگرانی میں مکمل کیا جبکہ بیرونی ممتحن ڈاکٹر رفیع اللہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ سولائزیشنز (TIAC)، قائداعظم یونیورسٹی (QAU)، اسلام آباد تھے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ سراج شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کی پہلی پی ایچ ڈی فیکلٹی ہیں۔
![]()