ٹانک میں چار اور درازندہ میں چھ چوکیاں بنائی جا رہی ہیں، ڈی پی او ڈیرہ


پنیالہ (حمیداللہ خان ڈھیڈی) پنیالہ میں گرینڈ امن جرگہ و کھلی کچہری کا انعقاد پولیس تھانہ شہید نواب خان پنیالہ میں کیا گیا جس میں بریگیڈئیر محمد ابوبکر، ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان صاحبزادہ سجاد، سابق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر خان، اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد، ایس پی پہاڑپور اسد علی، سمیت علاقہ معززین و اکابرین و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی؎ کھلی کچہری میں کئی اہم مسائل کا ذکر کیا گیا بعض موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے جبکہ دیگر کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے ہدایت کی کہ شام ڈھلنے سے قبل مقامی اہلکار تھانہ میں موجود نہ ہوں، کل صبح تک تھانہ کو بائیک فراہم کردیے جائینگے، تھانہ ہذا کو مزید ایک موبائل اور مزید نفری فراہم کردی جائیگی، سول ہسپتال پنیالہ میں پولیس چوکی کے احکامات جاری، نیک نام لوگوں پر مشتمل مصالحتی کمیٹی فوری تشکیل دی جائے انہیں اختیار دیا جائیگا تاکہ ان کی بات و فیصلوں میں وزن اور اثر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض تھانوں کو ازسرنو ڈیزائن کیا جا رہا ہے، نئے تھانے اور چوکیاں بھی ایک سال میں مکمل ہو جائینگی، ٹانک میں چار اور درازندہ میں چھ چوکیاں بنائی جا رہی ہیں۔ بریگیڈئیر محمد ابوبکر، احتشام جاوید اکبرخان، اے سی پہاڑپور نے بھی کھلی کچہری سے خطاب کیا۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے