لاہور کے علاقے شاہدرہ میں شہری کو لوٹنے والا پولیس افسر گرفتار،ریکارڈ یافتہ ڈاکو کے ساتھ مل کر شہری سے رقم چھینی تھی
لاہور (بیورو رپورٹ) شاہدرہ پولیس نے شہری سے ڈکیتی کرنے والے پولیس افسر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت سب انسپکٹر عمار کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ نیو انارکلی آپریشنز ونگ میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے انکشاف ہوا کہ اسلامیہ کالونی میں ہونے والی ڈکیتی کے پیچھے خود ایک پولیس اہلکار ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عمار نے 10 روز قبل ایک ریکارڈ یافتہ ڈاکو کے ساتھ مل کر شہری سے 4 لاکھ 70 ہزار روپے چھینے تھے۔فوٹیج میں دونوں ملزمان کی شناخت ہونے پر شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عمار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے کرائم انویسٹی گیشن (CCD) ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے