تھانہ ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، دانش آباد کینال روڈ پر ملزم کو دھر لیا
پشاور (مدثرزیب سے) ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن عزیر خان اورایس آئی بلال خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو شراب اور دیگر منشیات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم معراج ولد خیر اللہ علاقہ تاج آباد کا رہائشی ہے جوکہ مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو شراب اور دیگر منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہے،جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر دانش آباد کینال روڈ میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 8 بوتل شراب اور ہزاروں مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے