23 جنوری کو دو فریقین کے درمیان زمین تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دوافراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے
پشاور(مدثر زیب سے)پشاور کے نواحی علاقے ریگی، غزالی گڑھی میں جائیداد تنازعہ میں فائرنگ کا نشانہ بننے والی ایس او جی کمانڈو کی والدہ سحر جانہ بی بی ایک ہفتہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔واقعات کے مطابق 23 جنوری 2026کو دو فریقین جو آپس میں چچا زاد تھے کے درمیان زمین تنازعہ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک فریق تحسین اللہ کی والدہ جو اندھا دھند فائرنگ میں شدید زخمی ہوئی تھیں گزشتہ روز صبح خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں انتقال کر گئیں۔ مزید برآں اندوہناک واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے تھے جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مرحومہ سحرجانہ بی بی اندھا دھند فائرنگ کے دوران اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے گھر سے نکلتے ہی دوڑ پڑی کہ فائرنگ کی زد میں آ گئی، عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوئے تو علاقہ کے لوگ زخمیوں کو ہسپتال لے گئے جہاں دو افراد تو موقع پر ہی جاںبحق ہوئے جبکہ تحسین اللہ ، محمد یوسف کی والدہ کو شدید زخمی حالت میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ شفٹ کر دیا گیاجہاں وہ ایک ہفتہ زیر علاج رہنے کے جانبر نہ ہو سکی اور اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ہی ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔جنازہ کے موقع علاقہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی۔
No
![]()