امجد ہادی یوسفزئی

تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ابھرتی ہوئی گلوکارہ حیا نور کی فنی مصروفیات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث وہ نجی ٹی وی چینلز کے درمیان خاصی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔ کم عرصے میں اپنی منفرد آواز، دلکش انداز اور بھرپور پرفارمنس کے باعث حیا نور نے نہ صرف شائقینِ موسیقی بلکہ میڈیا انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے۔

حیا نور نے سرائیکی، گجری، اردو اور فارسی زبانوں میں گلوکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے متعدد یادگار گانے پیش کیے ہیں، تاہم پشتو زبان میں گائے گئے ان کے گانوں نے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔ سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے پشتو گانوں کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، خصوصاً پشتون کمیونٹی کی جانب سے انہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے حیا نور کا کہنا ہے کہ پشتون کمیونٹی کی جانب سے ملنے والی محبت اور عزت ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف زبانوں میں گلوکاری کا مقصد مختلف ثقافتوں کو قریب لانا اور موسیقی کے ذریعے محبت اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق حیا نور کو متعدد نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے میوزک شوز، خصوصی پروگرامز اور لائیو پرفارمنس کی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں ان کے کئی نئے پراجیکٹس بھی منظرِ عام پر آنے والے ہیں۔ موسیقی کے حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو حیا نور جلد ہی ملک کی صفِ اوّل کی گلوکاراؤں میں شمار ہوں گی۔

شائقینِ موسیقی حیا نور کے آنے والے گانوں اور پرفارمنس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جبکہ ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کا ایک مضبوط اور روشن نام بن کر ابھریں گی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے