پشاور (نمائندہ خصوصی) قرطبہ یونیورسٹی حیات آباد میں مفتی محمد اسرار مجاہد کا پی ایچ ڈی ڈیفنس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ مفتی اسرار مجاہد معروف عالمِ دین، شیخ القرآن مرحوم محمد مجاہدؒ کے صاحبزادے ہیں۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان“کم عمر افراد کی فوجداری مسؤلیت اور اصلاح: اسلامی فقہ و عصری قوانین کا تقابلی مطالعہ”تھا، جسے ماہرین نے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی جامع اور منفرد تحقیقی کاوش قرار دیا ہے۔

ڈیفنس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد (ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، قرطبہ یونیورسٹی) نگرانِ مقالہ و داخلی ممتحن کے طور پر موجود تھے، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن (پرو وائس چانسلر، ملاکنڈ یونیورسٹی) نے خارجی ممتحن کے فرائض انجام دیے۔

مفتی محمد اسرار مجاہد نے اس موقع پر کہا کہ یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، تحقیق سے وابستگی، اساتذہ کی علمی رہنمائی اور اہلِ خانہ خصوصاً بہن بھائیوں کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی یہ تحقیق ملک میں کم عمر مجرمین سے متعلق قوانین اور اصلاحی نظام کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے