شہریوں سے شادی،انتقال، پیدائش اور طلاق سرٹیفکیٹ کی اضافی فیس وصولی کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے رسید لازمی
پشاور(نیوز رپورٹر) شہریوں سے شادی،انتقال، پیدائش اور طلاق سرٹیفکیٹ کی اضافی فیس وصولی کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے رسید لازمی قرار دے دی گئی۔ وزیر بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے رسید لازمی قرار دیدی جبکہ محکمہ بلدیات نے رسید لازمی قرار دینے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔ وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کے مطابق فیسوں کی ادائیگی اور رسیدوں کے اجرا میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو شفاف اور منصفانہ خدمات کی فراہمی لوکل گورننس کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تمام سیکرٹریز اپنے دفاتر میں فیس کا شیڈول نمایاں مقام پر آویزاں کریں۔ ہر درخواست گزار کو باقاعدہ رسید یا ٹوکن دیا جائے۔ رسید میں متعلقہ سرٹیفیکیٹ کی فیس درج ہو اور اس کی ایک نقل دفتر میں محفوظ رکھی جائے۔اعلامیہ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکار کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے