بنوں پولیس کا ایک اور بہادر سپوت وطنِ عزیز پر قربان ہو گیا۔کانسٹیبل جاوید خان نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور تاریخِ بنوں پولیس میں ایک اور سنہری باب رقم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے دو سڑک ککی کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار جاوید خان کو شہید کر دیا۔واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ ملوث دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔بعد ازاں شہید کی نمازِ جنازہ اقبال شہید پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔اس موقع پر فضا غم سے لبریز تھی، آنکھیں اشکبار اور دل فخر سے بھرے ہوئے تھے۔جنازے میں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان، ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی، ڈپٹی کمشنر محمد فہیم، بریگیڈیئر عمیر نیازی، ایس پی ٹریفک احسان الدین سمیت پولیس و انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے اس موقع پر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا "بنوں پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کے خون سے وطن میں امن کی شمع روشن ہے۔ہم اس عہد کو دہراتے ہیں کہ ملوث دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔”شہید جاوید خان نے اپنی جان دے کر یہ ثابت کر دیا کہوطن کی حفاظت ایمان، اور فرضِ عظیم ہے۔ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے