وزیرِ دفاع خواجہ آصف پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں

پاکستان اور افغان طالبان کے وفود کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جب کہ مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم ملک بھی وفد کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان وفد کی قیادت عبوری وزیرِ دفاع ملا یعقوب کر رہے ہیں، جب کہ طالبان کے انٹیلی جنس چیف مولوی عبد الحق بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔مذاکرات کی میزبانی قطر کے انٹیلی جنس چیف کر رہے ہیں، جن کی سربراہی میں دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دراندازی اور سرحدی سلامتی کے یک نکاتی ایجنڈے پر زور دیا جا رہا ہے، جبکہ افغان وفد علاقائی سیکیورٹی تعاون کے معاملات پر بات چیت کر رہا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب سرحدی کشیدگی اور دراندازی کے واقعات میں حالیہ ہفتوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے