اعدادو شمار کے مطابق 24,640 متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل،فی خاندان 50,000 روپے کی رقم فراہم کی جا چکی ہے
پشاور (نیوز رپورٹر) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کی جانب سے باجوڑ کے بے گھر متاثرہ خاندانوں (TDPs) کی مالی معاونت کا سلسہ جاری ہے۔ اب تک کے اعدادو شمار کے مطابق 24,640 متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے جن میں سے 23,232 خاندانوں کو فی خاندان 50,000 روپے کی رقم فراہم کی جا چکی ہے۔ اس مقصد کے لیے پی ڈی ایم اے کی جانب سے مجموعی طور پر 1,674,900,000 روپے مختص کیے گئے تھے جن میں سے 1,451,959,685 روپے متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے اس عمل کو شفاف، بروقت اور منظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے تاکہ مشکلات کا شکار عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

![]()