تھانہ کوتوالی پولیس کی اہم کارروائی،ہزاروں میٹر قاتل ڈور اور دیگر سامان برآمد،مقدمات درج، مزید تفتیش شروع
پشاور (کرائم رپورٹر:مدثرزیب) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انسانی جان کے لیے خطرہ بننے والی قاتل ڈور اور پتنگوں کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں اور بچوں کو ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کوتوالی فضل جان نے اندرون شہر منڈا بیری میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان فضل حسین، عاقب جاوید، فضل دین، غفار علی اور وقاص علی کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان اندرون شہر میں قائم دکانوں گودام میں کیمیکل ڈور تیار کر کے مختلف علاقوں میں قاتل ڈور، پتنگ اور دیگر ممنوعہ اشیاء فروخت کرتے تھے، پولیس نے کارروائیوں کے دوران ہزاروں میٹر کیمیکل ڈور سمیت بھاری مقدار میں پتنگیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

![]()