عوام کے جان و مال کا تحفظ پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ہم اس مشن کو اسی جذبے سے جاری رکھیں گے، ایس پی فقیرآباد ارشد خان
پشاور (کرائمز رپورٹر: مدثرزیب) ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی فقیر آباد نے فقیر آباد ڈویژن کے پولیس اہلکاروں کشمیر خان، صادق علی، دلاور خان، حیدر علی اور فرمان کو پیشہ ورانہ مہارت پر مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر ایس پی فقیر آباد نے پولیس افسران اور جوانوں کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ہم اس مشن کو اسی جذبے سے جاری رکھیں گے۔

![]()