پاراچنار (عظمت علیزئی سے)اپر کرم قباد شاہ خیل میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء قبائلی عمائدین سمیت نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی درمان قبادشاہ خیل کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول آمد سید المرسلین آقائے دو جہاں رحمت للعالمین کی مناسبت سے ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام نے آقائے دو جہاں رحمت للعالمین کی سیرت اور کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ زمانے میں افراتفری قتل و غارتگری اور پسماندگی کا اصل سبب سیرت نبوی سے دوری ہے اسلام مکمل دین محبت و آشتی ہے لہذا ہمیں تمام تر فرقہ پرستیوں سے بالاتر ہوکر مسلمان بننے کی کوشش کرنی چاہئے مقررین نے ضلع کرم میں امن و امان خصوصاً سوشل میڈیا کی بے جا استعمال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بحیثیت مسلمان کسی کی تکفیر کرنا قطعاً غیر اسلامی فعل ہے جس کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے اور نہ ہی کوئی فرقہ ، مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم سیمینارز وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسے وقتاً فوقتاً منعقد کرنا چائیے جس میں ضلع کرم کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کو دعوت دی جائے تاکہ علاقے میں امن کی فضا قائم ہو اور دوریوں و نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے راہ ہموار کی جاسکے
![]()