
محکمہ ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کے لیے ایک اور فخریہ اعزاز اپنے نام کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا اور 1633 اداروں میں سے خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کو سب سے نمایاں ادارہ قرار دیا گیا۔ جبکہ نادرا کا ای-سہولت اور کے پی آئی ٹی بورڈ کی دستک ایپ رنر اپز قرار پائیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری ثقافت اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ عالمی معیار پر کائیٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ترتیب دی گئی ٹورازم ڈیجیٹل ایپ نے عالمی سطح پر خیبرپختونخوا کا نام روشن کیا ہے۔ مزید یہ کہ ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد، خیبرپختونخوا کے لیے ایک اور سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔ جس سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کا سیاحتی وژن عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرسکے گا۔ بلا شبہ کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی محنت اور جدت کو قومی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
![]()