کراچی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوائی اور بیٹی کی انگلی پر خود مارک لگایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس مہم کے آغاز کے ساتھ ہی گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آیا، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا تاکہ قوم میں اعتماد پیدا ہو۔بہر حال کچھ لوگ جہالت کا قطب مینار ہوتے ہیں وہ ایسی ایسی سازشی تھیوریاں گھڑیں گے کہ یہ بھی ایک ڈرامہ ہے یہ وہ ویکسین ہی نہیں تھی اور ہماری اولادیں چونکہ آئن سٹائن بنیں گی تو ان کے خلاف یہ بھی اس سازش کا حصہ ہے البتہ نئے پیدا ہونیوالی اولادوں کو ڈیڑھ سال تک ٹیکے بلا ناغہ لگائیں گے اب آپ اگر اتنے ہی ذہین و فطین مخلوق ہو تو کیا ہی اچھا ہو کہ وہ بانجھ پن والی دوائی آپکے بچوں کو وہی پیدائشی ٹیکوں میں لگا دیں تاکہ اپکے آنیوالے آئن سٹائن پیدا ہوتے ہی بانجھ ہو جائیں اور یہودی سازش کامیاب ہو جائے

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے