بہترین فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی،ناقص کارکردگی دکھانے والوں سے جواب طلبی ہوگی، ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال
خیبر(نمائندہ خیبر نامہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منشیات سمگلر کو پیشہ ورانہ اور موثر تفتیش کے ذریعے عدالت سے عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا دلوانے پر تفتیشی افسر زاہد اللہ، چوکی انچارج بخت منیر، بادشاہ سید، حواث خان اور توحید حسن کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اسی طرح دیگر مقدمات میں کامیاب تفتیش اور مجرموں کو سزا دلوانے پر تفتیشی افسران رحمان علی اور ہارون الرشید کو بھی انعامات اور سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ تفتیشی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر ماہ میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا سلسلہ جاری رہے گا، بہترین فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والوں سے جواب طلبی کی جائے گی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے