پشاور(مدثر زیب سے)ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین بلال خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائیوں کے دوران اندرون شہر مخصوص گاہکوں کو آئس فراہم کرنے سمیت ہشت نگری چوک میں واقعہ سنوکر کلب میں جاری قمار بازی کی محفل الٹ دی، جبکہ ملوث ملزمان یاسین، احمد، راحت، ملک بلال، اویس، زاہد، ثقلین، شاہد، نور محمد، حیات، محسن، فاروق، علی اور احمد علی کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان اندرون شہر مخصوص گاہکوں کو آئس فراہم کرنے سمیت سنوکر کلب میں قمار بازی میں مصروف تھے۔کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام آئس، آلات قمار بازی اور دا پر لگی ہوئی رقم ہزاروں روپے بھی برآمد کرلی گئی ۔ ملزمان نے مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاجن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے