پشاور(مدثر زیب سے) ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کردیا گیا ۔اسی حوالے سے ایس ایچ او تھانہ ٹائون عزیر خان اور ایس آئی بلال خان نے افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والا دولہا سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں دولہا عبداللہ ولد نظر حسین سکنہ پشتخرہ اور علی ولد نصیر سکنہ لاہوری گیٹ شامل ہیں جو شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا اور سنگین جرم ہے، جس کی روک تھام کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کریں اور ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔
![]()