تھانہ پھندو کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد
پشاور (مدثرزیب سے) شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے سلسلے کو مزید تیز کرتے ہوئے تھانہ پھندو کی حدود میں ایس ایچ او تھانہ پھندو سہیل خان نے نفری پولیس کے ہمراہ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ایس پی فقیرآباد ڈویژن محمد ارشد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی گلبہار سرکل عمران اسلم مروت کی نگرانی میں ہونے والے آپریشن کے دوران متعدد جرائم پیشہ ملزمان فقیرزادہ، امداد، عمران، اسماعیل، خانزادہ، علی مرتضی، اسداللہ، پٹھان اور عبدالصمد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول، متعدد میگزینز، مختلف بور کے کارتوس اور 4 بوتل شراب بھی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے