پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ’’احساس اُمید پروگرام‘‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت شدید معذوری کے شکار 10 ہزار خصوصی افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ رقوم بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچائی جائیں گی تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جنوری سے جون 2026 تک اس پروگرام پر مجموعی طور پر 30 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ مستحقین کے انتخاب کے لیے زکوٰۃ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم استعمال ہوگا، جس کے ذریعے حقیقی حقداروں تک امداد پہنچانے کا موثر نظام قائم کیا گیا ہے۔

خصوصی بچوں کے اسکولوں اور معذور افراد کی سہولت کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 23 نئی گاڑیاں بھی حوالے کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 2000 الیکٹرک، 2500 مینول وہیل چیئرز اور 800 ٹرائی سائیکل معذور افراد میں تقسیم کی گئیں۔ خصوصی آلات اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی پر مجموعی طور پر 76 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی، جو صوبائی حکومت کی سماجی بہبود کے شعبے میں جاری سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے