پشاور(مدثرزیب سے)سٹی ڈویژن کے تھانہ شاہ قبول پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منظم رہزن گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 19 ستمبر2025 کو مدعی مسلم خان ولدشمس القمر سکنہ چارسدہ حال حیات آباد نے تھانہ شاہ قبول پولیس کو رپورٹ کی کہ میں تاجر یاسین ولد عبدالمنان کے ساتھ بطور منشی کام کر رہا ہوں اور مجھ سے بمقام محلہ قوت اسلام میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے چھین لئے۔افسران بالا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کے لیے ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی نگرانی میں ڈیس ایس پی اختر حسین،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سٹی ڈویژن خالد خان، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان، تفتیشی آٖفیسر آصف خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر اہم شواہد کی روشنی میں جدید سائنسی خطوط پر جامعہ تفتیش کے دوران منظم رہزن گینگ کا سراغ لگایا اور کاروائی کے دوران گینگ کے ملزمان عدنان ولد محمد انور سکنہ شوکت آباد سکیم چوک، وقاص ولد خورشید گل سکنہ بھانہ ماڑی،شاہد ولد ایوب خان سکنہ بھانہ ماڑی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شاہد ولد ایوب مقامی مارکیٹ کا چوکیدار ہے جس نے وقوعہ کے روز رقم لے جانے کی با بت انفارمیشن دی تھی۔ کاروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 17 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ وادات میں استعمال شدہ 2 عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں واردات میں ملوث دیگر ملز مان کے نا م بھی اگل دئیے جنکی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے