سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری اسلامک یکجہتی گیمز میں پاکستان کے جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ مقابلہ جیتا، جبکہ پاکستان ہی کے یاسر سلطان نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مقابلے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 75.44 میٹر کی تھرو کی، تاہم دوسری کوشش میں انہوں نے 83.05 میٹر کا شاندار ہندسہ عبور کر کے سبقت حاصل کرلی۔ تیسری باری میں ان کی تھرو 82.48 میٹر رہی، چوتھی باری میں بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے جبکہ پانچویں باری فاؤل قرار پائی۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل اولمپکس، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کے لیے میڈلز جیت چکے ہیں، اور ان کی یہ کامیابی ملک کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے