ہنگو(نمائندہ خیبرنامہ) پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں اپرکالج کورس اور انٹرمیڈیٹ کالج کورس کے افسران کی پاسنگ آؤ ٹ پریڈ منعقد کی گئی جس میں اپرکالج کورس کے 98 جبکہ انٹرمیڈیٹ کالج کورس کے 261 جوانوں و افسران نے شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی کالج کے سربراہ رضوان منظور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو تھے جبکہ مہمان ِاعزاز میں خانزیب خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نے شرکت کی۔ کالج انتظامیہ، اساتذہ اور زیر تربیت جوان بشمول لیڈیز اہلکاران بھی تقریب میں شریک تھے۔مہمان خصوصی کی آمد پر فن فائر بگل بجا کر استقبال کیا گیا اور پریڈ کمانڈر جناب شفیق خان نے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی۔ انسپکٹر جمشید نے پاس آؤٹ ہونے والے ٹرینیز افسران سے تجدید حلف وفاداری لیا۔ مہمان خصوصی رضوان منظور کمانڈنٹ پی ٹی سی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاس آؤٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے باوجود کے پی پولیس اپنے فرائض خندہ پیشانی، جرات مندی اور لگن سے ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہر منظم فورس کی تربیت سخت ہوتی ہے جس کا بنیادی مقصد جوانوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ انہیں نظم و ضبط کے دائرے میں ڈھالنا ہوتا ہے تاکہ فیلڈ میں ہر قسم کے حالات اور چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں۔رضوان منظور نے مزید کہا کہ اس ادارے کی تاریخی خدمات شاندار اور قابل قدر ہیں، زیر تربیت جوانوں کو سہولیات اور سٹاف کو مراعات دینے کے لیے کوشاں ہیں جس سے مستقبل میں جوانوں کو بہترین ٹریننگ ماحول اور سہولیات فراہم ہوں گی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے